صبرحسینؓ ہمارے لیے ایک بہت بڑی مثال ہے، نوید اقبال

منگل 18 ستمبر 2018 15:20

سرگودھا۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) سرگودھاچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نوید اقبال نے کہا ہے کہ نواسہٴ رسول ﷺ حضرت امام حسین ؓکی لازوال قربانی ہمیں نظم و ضبط اور صبرو رضا کی دعوت دیتی ہے ۔ ہمیں زندگی کے ہر موڑ پر صبر و تحمل کا مظاہر ہ کرنا چاہیے۔ صبرحسینؓ ہمارے لیے ایک بہت بڑی مثال ہے ۔ اُنھوں نے اِن خیالات کا اظہار فوٹو جرنلسٹ یونین کے زیرِ اہتمام فلسفہٴ شہادت کے سلسلہ میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں ملک محمد اسد، ملک محمد رضوان ،طارق یعقوب، ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم، چودھری قیصر اقبال، مرزا فضل الرحمن، الحاج خالد اقبال مسرت، منیر احمد ملک (صدر)،شاہد بخاری(جنرل سیکرٹری)، ملک محمد اصغر ، ملک تنویر ، اشرف قریشی، اسلم عاطف، شبیر علی، ضیاء خان، زاہد ندیم، شاہد وفا، شفیق طاہراور دیگر معززین نے بھی اظہارِ خیال کیا۔

(جاری ہے)

نوید اقبال نے مزید کہا کہ فوٹو گرافرز ایسوسی ایشن اور سولو ہوٹل انتظامیہ نے تقریب کا اہتمام کر کے عشرہٴ محرم کی اہمیت کو اُجاگر کیا ہے ۔

اسلامی اور قومی ایام ہمارے لیے بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ ایسوسی ایشن کے صدر ملک منیر نے کہا کہ ہمیں حضرت امام حسین ؓ کی قربانی کو یاد رکھنا چاہیے۔ ہمیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اُمتِ مسلمہ کو مضبو ط کرنا چاہیے۔ طارق یعقوب نے کہا کہ محرم ہمیں انسانیت سے محبت کا درس دیتا ہے ۔ اتحادِ بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں