سرگودھا‘نوجوان نے منگیترکو بہانے سے بلوا کر نازیبا تصویر اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے ہوئے اس پر زندگی تنگ کر دی

اتوار 23 ستمبر 2018 12:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) نوجوان نے منگیتر دوشیزہ کو بہانے سے بلوا کر نازیبا تصویر اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے ہوئے اس پر زندگی تنگ کر دی۔ذرائع کے مطابق خوشاب کی 20سالہ دوشیزہ رابعہ اپنے کزن منگیتر کی بربریت کا شکار ہو کر والدین سے شرمندہ اور خوفزدہ گھر سے بھاگ کر حوا شیلٹر ھوم سرگودھاپہنچ گئی۔ 20 سالہ رابعہ نے ارباب اختیار سیاپیل کی کہ اس کو منگیتر اور اس کے دوستوں سے جاں کا خطرہ ہیں۔

(جاری ہے)

رابعہ نے بتایا کہ اسے کے منگیتر کزن نے اعتماد میں لے کر ملاقات کے لئے بلوایا اور نشہ آور چیز دے کر بے ہوشی کی حالت میں نازیبا تصویراور ویڈیوز بنا لی جس کی مدف سے ایک عرصہ تک بلیک میل کرتا رہا اور پھر رشتہ بھی انکار کردیا۔جس پر رابعہ نے سارا معاملہ گھر والوں کوبتایا اور منگیتر بھی بات نہ ماننے پر جان کادشمن بن گیا۔رابعہ نے چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب سے جان کا تحفظ طلب کرتے ہوئے استدعا کی اوباش منگیتر کو گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں