قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی،98 کنال سرکاری اراضی واگزار

جمعرات 18 اکتوبر 2018 18:15

سرگودھا۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی،98کنال سرکاری اراضی واگزارکروا لی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا عبداللہ خرم نیازی نے انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ چک نمبر75 الف شمالی میں قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 98کنال سرکاری اراضی واگزار کروائی۔ سرکاری زمین کی قیمت ملین روپے بتائی جاتی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں