چوری وڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی و دیگر قیمتی سامان سے محروم

بدھ 14 نومبر 2018 19:48

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) چوری و ڈکیتی کے مختلف واقعات میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی و دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے، تفصیلات کے مطابق دودہ کے رہائشی حارث سکندر کا موٹر سائیکل اِنکے گھر کے صحن سے چوری کر لیا گیا جبکہ 96شمالی کے رہائشی اًرسلان قیمتی مور اور نقدی اُسکے ڈیرے سے چوری کر لیے گئے، آہلی کے علاقہ میں دو نامعلوم ڈاکو ریاض نامی شخص کے گھر میں داخل ہوئے اور اِسلحہ کے زور پر اُسکے اہل خانہ سے طلائی زیورات و دیگر اشیاء لوٹ کر لئے گئے جبکہ قصبہ لک کے علاقہ میں اُلفت شہزاد سے دو افراد نے ڈیرہ پر جاتے ہوئے 27ہزار روپے کی نقدی ‘ موٹر سائیکل و دیگر اشیاء لوٹ لیں،22جنوبی میں گھر کی دیوار پھاڑ کر ایل ای ڈی ‘ موٹر سائیکل اور 70ہزار روپے کی نقدی چوری کر لی گئی، گورنمنٹ ایم سی سکول کے باہر سے محمد شہزاد ، سیٹلائٹ بلاکZکے رہائشی اِنعام اللہ اور46شمالی کے رہائشی محمد تقی شاہ کا موٹر سائیکلز چوری کر لئے گئے ، رادھن کے علاقہ میں محمد وقاص کی دکان کے تالے توڑ کر نقدی‘ ہزاروں روپے کے سگریٹ اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا گیا، خان محمد و الا میں دُکان کی چھت پھاڑ کر موٹر سائیکل‘ نقدی اور دیگر اشیاء چوری کر لی گئیں، 52الف شمالی میں لڈے والا کے رہائشی محمد نعیم کے ڈیرہ سے قیمتی مویشی چوری کر لیے گئے، پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں