پولیس نے دوملزمان گرفتار کر کی2کلو گرام سے زائد چرس برآمدکر لی

بدھ 14 نومبر 2018 19:48

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) پولیس نے دوملزمان کو گرفتار کر کے دوکلو گرام سے زائد چرس برآمدکر لی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھامحمد حسن رضا خان کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مڈھ رانجھا عبدالقیوم نے ٹیم کے ہمراہ تھانہ مڈھ رانجھا کے علاقہ گھلاپور میں ریڈ کرکے ملزمان عمر حیات سکنہ گھلاپور سے چرس 1300گرام اور شاہد عمران سکنہ گھلاپور کے قبضہ سے چرس1230گرام برآمد کرلی ہے، گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں