سرگودھا میں ہائی کورٹ بینچ کے مطالبہ پر وکلاء کی جاری ہڑتال اور احتجاج سے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر کی بند ش کے باوجود رجسڑیوں کا عمل جاری

منگل 11 دسمبر 2018 13:36

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) سرگودھا میں ہائی کورٹ بینچ کے مطالبہ پر وکلاء کی جاری ہڑتال اور احتجاج سے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر کی بند ش ک باوجود رجسڑیوں کا عمل جاری ہے جس کے لئے رجسٹرار نے جیل روڈ پر پراپرٹی ڈیلر کے دفتر کے بعد اپنے دفتری ملازم کے گھر دفتر لگا کر رجسٹریوں کے بیانات شروع کر دیئے ۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق وکلاء نے ہائی کورٹ بیچ کے مطالبہ پر اپنی جاری ہڑتال کے دوران احتجاج میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ سمیت دفاتر کی تالا بندی ہے جس سے عدالتی اور سرکاری نظام تو ٹھپ ہو گیا لیکن محکمہ مال کے رجسٹرار احسان نے جیل روڈ پر واقع پراپرٹی دفتر میں اپنی عدالت لگا کر کام جاری رکھا جس کی این این آئی سے خبر آنے پر رجسٹرار عارضی دفتر پراپرٹی سنٹر سے دفتر کے اہلکار رانا قیصر کے گھر منتقل کر لیا جہاں وثیقہ نویسوں کے ذریعے رجسٹریوں کے بیانات لے کر رجسٹریاں پاس کی جا رہی ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ وکلاء ہڑتال کے دوران مختلف جگہ دفتر لگا کررجسٹری پاس کے لئے من مرض کی بھاری فیس وصول کی شکایات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں