بجلی چوروں کے خلاف شکنجہ سخت رکھیں اور اس جرم میں ملوث کسی رعائت کے مستحق نہیں‘سیکرٹری توانائی پنجاب کی ہدایت

منگل 15 جنوری 2019 15:48

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) سیکرٹری توانائی پنجاب عامر جان نے سرگودہا ریجن میں فیسکو ٹاسک فورس کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی اور اعدادوشمار کا جائزہ لیتے ہوئے ضروری احکامات جاری کئے اور کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف شکنجہ سخت رکھیں اور اس جرم میں ملوث کسی رعائت کے مستحق نہیں اگر ملازمین ملوث پائے جائیں تو ان کے خلاف بھی سخت ایکشن لیں۔

اجلاس کے بعد سیکرٹری توانائی پنجاب عامر جان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات کئے جائیں گے کہ غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹز میں بجلی کنکشن نہیں دیئے جائیں گے۔سیکرٹری توانائی پنجاب نے کہا کہ بجلی چوری ملک دشمنی سے کم نہیں جس میں ملوث جرمانہ بھی دیں گے اور جیلوں میں جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری کی 22 ہزار شکایات پر 12 ہزار مقدمات درج ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پیشہ ور بجلی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا یہ لوگ بجلی چوری کے روائتی طریقہ کار کے ساتھ ساتھ کمپیوٹرائزڈ طریقہ کار اپنائے ہوئے ہیں جن کو قانون کے شکنجے میں جکڑا جا رہا ہے۔اور یہ لوگ لاہور اور بڑے شہروں سے تعلق رکھتے ہوئے ماہانہ معاوضہ پر بجلی چوری کرواتے ہیں۔سرگودھا ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف ٹاسک فورس کی کاروائی میں 400 صارفین جیل بند ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی چوری جرم ہے جس میں جرمانہ اور جیل ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس کو مزید تیز اور متحرک کیا گیا۔انڈسٹریل، کمرشل اور گھریلو بجلی چوری ہو رہی ہے ۔بجلی چوری سمیت شکایات کے لئے آن لائن سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا طریقہ کا ر لائیں گے کہ مستقبل میں میڑ لگنے کے لئے مقرر بنیاد پر کنکشن مہیا کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ وفاقی مسلئہ ہے جس پر قابو پایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث محکمہ ملازمین بھی بچ نہیں پائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ کارکردگی کو چیک کرتے ہوئے ٹاسک فورس کو مزید ہدایات دی گئیں ہیں ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں