سرگودھا فیصل آباد روڈ دو واقعات میں دو افراد جاںبحق ہو گئے

جمعرات 21 مارچ 2019 13:38

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) سرگودھا فیصل آباد روڈ دو واقعات میں دو افراد جاںبحق ہو گئے جن کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیں گئیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا فیصل آباد روڈ پر چنیوٹ کے علاقہ میں دو دوست دریا چناب پار کرکے شکار کے لئے جا رہے تھے کہ ایک نوجوان چاہ پکا کا 20 سالہ عرفان دریا میں ڈوب گیا۔جس کی نعش ریسکیو آپریشن کے ذریعے دریا سے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔جبکہ فیصل آباد روڈ سبزی منڈی چنیوٹ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار فیصل آباد کے 26 سالہ نوجوان عثمان کو کچل دیا جو جاںبحق ہو گیا جس کی نعش ضروری کاروائی کے بعد پولیس نے ورثاء کے سپرد کر کے ڈمپر تحویل میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں