سرگودھا، ایجوکیشن اتھارٹی کے سکنڈری ونگ کی ناقص کارکردگی پر متعلقہ سکولوں کے سربراہان ذمہ دار قرار

سیکرٹری ایجوکیشن نے اپنے ریمارکس میںخفگی کا اظہار کیا

بدھ 24 اپریل 2019 22:44

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء)سیکرٹری ایجوکیشن نے ایجوکیشن اتھارٹی کے سکنڈری ونگ کی ناقص کارکردگی پر متعلقہ سکولوں کے سربراہان کو ذمہ دار قرار دے کر اپنے ریمارکس میں غفگی کا اظہار کیا ہے ، ذرائع کے مطابق ضلع سرگودھا میں مجموعی طور پر 345ہائی سکول کا م کر رہے ہیں، جن پر حکومت کروڑوں روپے ماہانہ خرچ کر رہی ہے ، لیکن ایجوکیشن روڈ میپ پر عملدرآمد کا اندازہ مانیٹرنگ ادارے کی گزشتہ ماہ کی رپورٹ سے لگایا جا سکتا ہے جس کے مطابق صرف 16سکولوں نے انرولمنٹ،حاضری، معیارتعلیم ،بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت مختلف انڈیکیٹرز کے اہداف حاصل کئے جبکہ 329سکول ناکام رہے ،جس پر سیکرٹری ایجوکیشن نے ان سکولوں کی کارکردگی سراہتے ہوئے دیگر کی ناقص صورتحال کا ذمہ دارمتعلقہ سکول سربراہان کو قرار دیا اورخفگی کا اظہار کرتے ہوئے سی ای اوایجوکیشن کو سرگودھا کے سکنڈری ونگ کی بہتری کیلئے بھرپور اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ صورتحال کے پیش نظر اضلاع کی سہ ماہی درجہ بندی میں سرگودھا کی تنزلی کا امکان بڑھ گیا ہے جبکہ اس حوالے سے انتہائی ناقص کارکردگی والے سکول سربراہان کے خلاف تادیبی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں