ماڈل چلڈرن ہوم میں تقریب کا انعقاد، بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کئے گئے

جمعہ 24 مئی 2019 16:04

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) ماڈل چلڈرن ہوم میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ماڈل چلڈرن ہوم میں مقیم بچوں کو عید الفطر کے سلسلہ میں خصوصی تحائف تقسیم کیئے گئے۔ تقریب کے مہمان ِخصوصی ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈبیت المال سرگودہا افتخار احمد چیمہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈبیت المال ناصر محمود چیمہ تھے۔

(جاری ہے)

جنہوں نے ادارہ اور ایڈوائزری کے ممبر سعید احمد کے تعاون سے ادارہ میں رہائش پذیر تمام بچوں میں کپڑے اور جوتے تقسیم کیئے ۔ اس موقع پر مقررین نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا با برکت مہینہ ہمیں صبر، استقامت اور محبت بھائی چارے کا درس دیتا ہے ۔ادارہ کی انچارج سعدیہ نصیر نے بھی بچوں کو رمضان المبارک کے احترام اور اس کی اہمیت بارے آگاہ کیا اور بچوں کو تلقین کی کی ہمیں اس ماہِ مقدسہ میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں جمع کر نی چاہیں ۔تقریب میں ادارہ ماڈل چلڈرن ہوم کے ہونہار طالبعلموں تنویر شاہ اور محمد عون عباس نے تلاوت و نعت پیش کی -

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں