ایس ایچ اوز کو رمضان کے آخری عشرہ میں خود فیلڈز میں نکلنے کی ہدایت

پیر 27 مئی 2019 15:15

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس نے سرگودہا سمت صوبہ بھرکے تمام ریجنز کے ریجنل پولیس آفیسر،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز اورسب ڈویژنل پولیس آفیسر ز کے علاوہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں خود فیلڈ میں نکلیں‘ بازاروں‘ مساجد‘ امام بارگاہوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ تمام شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندی کے انتظامات کئے جائیں اور چیکنگ کے نظام کو بھی موثر بنایا جائے اس کا مقصد کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنا ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں