پراپرٹی ٹیکس اور ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والے ناہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کے لئے دس خصوصی ٹیمیں تشکیل

پیر 17 جون 2019 18:09

سرگودہا۔17جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) پراپرٹی ٹیکس او رگاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والے ناہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کے لئے دس خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرسرگودہا خرم علی سخاوت نے بتایا کہ پراپرٹی ٹیکس او رگاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والے ناہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی دس خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ضلع بھر میں مختلف مقامات پر ٹیکس ادا نہ کرنے والے افراد کی جائیداوں کو سیل کر رہی ہیں جبکہ ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کی گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کیاجارہاہے ۔اس ضمن میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرسرگودہا خرم علی سخاوت نے تمام نادہندگان سے کہا ہے کہ وہ 30جون تک اپنے ذمہ کے تمام ٹیکس جمع کروادیں بصورت دیگر ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں