بورڈ کا معیار تعلیم میں اہم کردار ہے، قائم مقام سیکرٹری تعلیمی بورڈ سرگودہا

جمعرات 20 جون 2019 18:19

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) قائم مقام سیکرٹری تعلیمی بورڈ سرگودہا چوہدری اکرم تارڑ نے ماتحت افسران اور اہلکاروں پر زور دیا ہے کہ وہ ضابطوں کی پابندی اور خوش اخلاقی کو اپنے فرائض منصبی کاحصہ بنائیں، بورڈ کا معیار تعلیم میں اہم کردار ہے، امتحانات اور راز کی مضبوطی اہلکاروں کے فرائض اور ذمہ داریوں کا حسن ہیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری کا چارج سنبھالنے کے بعد بورڈ افسران اور سٹاف کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ وہ نتائج کی بروقت تیاری کو یقینی بنائیں اور اسناد جاری کرنے کے عمل کو مزید تیز کیا جائے ۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کے عمل کو بھی بروقت مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اجلاس میں تعلیمی بورڈ میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی تفصیلی جائزہ لیاگیاجبکہ بورڈ کے بجٹ کی تیاری کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں