’’کلین اینڈ گرین پاکستان‘‘ مہم کوکامیاب بنائیں گے، ایس پی پٹرولنگ پولیس سرگودہا ریجن

بدھ 21 اگست 2019 16:56

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) ایس پی پٹرولنگ پولیس سرگودہا ریجن حسن جمیل حیدر نے کہا ہے کہ ’’کلین اینڈ گرین پاکستان‘‘ مہم کوکامیاب بنائیں گے۔ انہوں نے گزشتہ روز ’’کلین اینڈ گرین پاکستان‘‘ مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مقرر کردہ ہد ف کی تکمیل کیلئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پودے انسانی زندگی پر صحت مند اثرات کے حامل ہیں اور آکسیجن کی فراوانی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں لہذا ہم سب کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں۔ انہوں نے پٹرولنگ پوسٹوں کے انچارجز کو بھی پٹرولنگ پوسٹوں کے لان اور بیٹ ایریاز میں بھی زیادہ سے زیادہ پودے لگانے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ایس پی پٹرولنگ کی ہدایت پر موبائل ایجوکیشن یونٹ نے بھی مختلف شاہرات پر شجرکاری کی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں