سرگودھا، مختلف پراجیکٹس اور سکیموں کا اجراء سست روی کا شکار ،ضلعی افسران سے رپورٹ طلب

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:14

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) سرگودھا سمیت خوشاب ،میانوالی اور بھکر میں سکولوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مختلف پراجیکٹس اور سکیموں کا اجراء سست روی کا شکار ہونے پر ضلعی افسران سے رپورٹ طلب کر لی گئی ، اس ضمن میں سی ای اوز ایجوکیشن کو کہا ہے کہ مقررہ ہدف میں شروع نہ ہونے والی سکیموں کی وجوہات بھی ارسال کی جائیں جبکہ محکمہ تعلیم حکام کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے تحت کسی بھی پراجیکٹ یا سکیم کیلئے فنڈز جاری نہیں ہوئے کچھ سکیموں پر سابقہ مالی سال کے دوران جاری ہونیوالی فنڈز کو ہی استعمال میں لایا جا رہا ہے ، جبکہ دیگر سکیموں کا آغاز بقیہ فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں