ڈویژن میں 3131 کسانوں میں 27 کروڑ روپے کے قرضے تقسیم

بدھ 23 اکتوبر 2019 18:06

سرگودہا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء)ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی سرگودہا ڈویژن نے کہا ہے کہ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ میں ڈویژن بھر میںمالی سال 2018-19ء کے دوران 3131کسانوں میں 27کروڑ 78لاکھ روپے سے زائد کے قرضے تقسیم کئے اور ان کی سو فیصد ریکوری کو بھی یقینی بنایا گیا ۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے اُنہوںنے بتایا کہ فصل خریف کیلئے 2018ء میں ضلع سرگودہا میں کسانوں کو تین کروڑ90لاکھ،ضلع خوشاب میںدو کروڑ 17لاکھ،میانوالی میں ایک کروڑ 18لاکھ اور ضلع بھکر میں دو کروڑ 16لاکھ روپے کے قرضے تقسیم کئے گئے۔

جبکہ اس فصل کیلئے دیئے گئے قرضوں کی واپسی کا سو فیصد ہدف مکمل کیا گیا۔ اسی طرح فصل ربیع 2018-19ء کے دوران ضلع سرگودہا میں 223سوسائٹیوں کے ذریعہ 1107کسانوںمیں تین کروڑ 78لاکھ روپے ،خوشاب میں116سوسائٹیوں کے تحت 550کسانوںمیں دو کروڑ سترہ لاکھ ،ضلع میانوالی میں 84سوسائٹیوں کے 449کسانوںمیں ایک کروڑ پندرہ لاکھ اور ضلع بھکر میں 169سوسائٹیوں کے 1025رجسٹرڈ کسانوں میں دو کروڑ 10لاکھ روپے کے قرضے تقسیم کئے گئے اور اس دوران ریکوری کا ہدف 99.63فیصد رہا۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید بتایا کہ ضلع سرگودہا میں خریف 2019ء کیلئے 1107کسانوںمیں چار کروڑ ،خوشاب میں 550کسانوں میں دو کروڑ سولہ لاکھ، ضلع میانوالی میں 449کسانوں میں ایک کروڑ 8لاکھ جبکہ ضلع بھکر میں 1025کسانوںمیں ایک کروڑ 95لاکھ روپے کے قرضے تقسیم کئے گئے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ کسانوںکو دیئے گئے قرضوںسے وہ خوشحال ہو رہے ہیں۔انہوںنے توقع کا اظہار کیا کہ قرضوں کی صورت میں مالی اعانت کے باعث ملک میں اناج کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں