سرگودھا، سرکاری ٹھیکوں کی سکیورٹی کی مد میں وصول کئے گئے فنڈ ز جاری

بدھ 13 نومبر 2019 21:26

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) سرگودھا سمیت ریجن بھر میں تعمیراتی کامو ں کے سرکاری ٹھیکوں کی سکیورٹی کی مد میں وصول کئے گئے فنڈ ز جاری کر دیئے گئے ، ذرائع کے مطابق سابقہ مالی سال ختم ہونے پر اکائونٹس منجمد ہونے کے بعد یہ فنڈز بھی لیپس ہو اوراکثر ٹھیکیداروں کی جانب سے کام مکمل ہونے پر بھی سکیورٹی کی مد میں لی گئی متذکرہ رقوم کی ادائیگی التواء کا شکار ہیں ،لوکل گورنمنٹ ،محکمہ ہائی وے اور بلڈنگز ڈحکام کی استدعا پر گزشتہ روز فنانس ڈیپارٹمنٹ نے 1کروڑ50لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے،جبکہ روکے گئے بقایا فنڈز جلد جاری کرنے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں