دو گروپوں میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 3زخمی

جمعہ 24 جنوری 2020 17:21

سرگودہا۔24 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) سرگودہا کی تحصیل بھلوال میں پرانی دشمنی پر 2 گروپوں میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پُرانے بھلوال میں ماچھی گروپ اور قصائی گروپ کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں قصائی گروپ کا عرفان موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اُس کا ساتھی محمد علی اور ماچھی گروپ کا ندیم اور صدام شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سب ڈویژنل پولیس آفیسر تحصیل بھلوال سرکل، موبائل کرائم سین ، ٹیکنیکل یونٹ اور ایس ایچ او تھانہ سٹی بھلوال بمعہ نفری موقع پر پہنچ گئے اور فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم ندیم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھلوال منتقل کر دی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہرنے واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری طور پر گرفتارکرنے کا حکم دیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں