سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں فضائی آلودگی کے سد باب کیلئے ضلعی سطح پر ائیر پلوشن کنٹرول کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ

بدھ 19 فروری 2020 22:29

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2020ء) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں فضائی آلودگی کے سد باب کیلئے ضلعی سطح پر ائیر پلوشن کنٹرول کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، گزشتہ اس ضمن میں کیبنٹ سب کمیٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ،ان کمیٹیوں میں تحفظ ماحولیات،لوکل گورنمنٹ، پولیس، ضلعی انتظامیہ کے نمائندے ممبران ہونگے ،جو آبادیوں میں تعفن اور فضائی آلودگی کے خاتمہ کیلئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں گی،تحصیل سطح پر خصوصی ریکوری یونٹ کا قیام بھی کمیٹیوں کی ذمہ داری میں شامل ہے جبکہ ابتدائی طور پر کمیٹیوں کی میٹنگز ہفتہ وار منعقد ہونگی تاکہ عملددرآمد کی رفتار تیز رکھی جائے، گزشتہ روز ڈپٹی کمشنرز کو گائیڈ لائن اور کمیٹیوں کے ٹی او آرز ارسال کرتے ہوئے انہیں جلد از جلد فعال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں