کمشنر سرگودھا نے ریجن کے چاروں اضلاع میں میگا منصوبوں کی منظوری کیلئے سفارشات

چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کو ارسال کر دی

ہفتہ 28 مارچ 2020 22:44

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2020ء) کمشنر سرگودھا نے ریجن کے چاروں اضلاع میں میگا منصوبوں کی منظوری کیلئے سفارشات چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کو ارسال کر دی ہے ، جس کے مطابق سرگودھا میں سٹی پیکج کے 13منصوبوں پر 2ارب41کروڑ 50لاکھ روپے ،میگا پیکج کے تحت 7منصوبوں پر 13ارب40کروڑ70لاکھ روپے ،میانوالی میں سٹی پیکج کے 17منصوبوں پر 1ارب 12کروڑ70لاکھ روپے ، خوشاب کی 1سکیم پر 71کروڑاوراسی طرح بھکر کی ایک سکیم پر 37کروڑ روپے لاگت آئے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے رواں مالی سال میں ہی شروع کرنے کیلئے فنڈز کے اجراء کی استدعا بھی کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں