تھانہ ساجد شہید کی بروقت کارروائی، کمسن بچی والدین کے حوالے

جمعہ 29 مئی 2020 17:47

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) تھانہ ساجد شہید نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچی کووالدین کے حوالے کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ساجد شہید پولیس کو اطلاع ملی کہ فیصل آباد کی رہائشی کمسن بچی اقرار بعمر12سال جو کہ سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا میاں شہریار کے گھر ملازمہ تھی اور گھر سے سبزی لینے بازار گئی اور واپس نہ آئی ۔

وقوعہ کی اس اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا فیصل گلزارنے نوٹس لیا اور ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید کو فوری مقدمہ درج کرکے کمسن بچی کو بازیاب کروانے کا حکم دیا ۔جس پر ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید اسد اویس نے سب انسپکٹر شبیر حسین وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ کمسن بچی کی تلاش شروع کردی ، گمشدگی کے بارے میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر اشتہارات شائع کروائے گئے ۔

(جاری ہے)

اسی دوران پولیس کو اطلاع ملی کہ بچی نیشنل ٹاؤن میں موجود ہے جس پر فوری موقع پر پہنچ کر حفاظتی تحویل میں لیا گیا ۔کمسن اقرار بچوں کے ساتھ کھیلتے کھیلتے گھر سے دور چلی گئی اور راستہ بھول بیٹھی تھی ۔ ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید سب انسپکٹر اسد اویس اور انکی ٹیم نے بعدازقانونی کاروائی اسکے والدین کے حوالے کر دیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید سب انسپکٹر اسد اویس نے والدین سے درخواست کی کہ اپنے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیںاورگھر سے بلا ضرورت باہر نہ نکلنے دیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں