اسسٹنٹ کمشنرزغیر قانونی پٹرول پمپوں اور پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کریں،, بلال فیروز جوئیہ

ہفتہ 6 جون 2020 16:52

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( جنرل) بلال فیروز جوئیہ نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تحصیلوںمیں قائم غیر قانونی پٹرول پمپوں اور پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کریں۔ ان کی تفصیلات تحصیل انتظامیہ کو فراہم کی جائے تاکہ مالکان کے خلاف سخت کارروائی اور گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں ،جبکہ پٹرول پمپوں کی منظوری کی فائلوں کو جلد نمٹایا جائے ۔

سرکاری فیسیں اور مطلوبہ دستاویزات فراہم کرنے والوں کی فائلوں کو منظوری کیلئے بھجوایاجائے اورناکام کیسز کو مسترد کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی پٹرول پمپس کمیٹی کے اجلا س کی صدارت کر تے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر اور متعلقہ اداروں کے افسران ونمائندے بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) نے تمام محکموں کو پٹرول پمپوں کے کیسز ایک ہفتہ کے اندر نمٹانے کی ہدایت کی ۔

غیر ضروری او ربلا جواز فائلیں روکنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا عندیہ دیا ۔اجلاس میں بتایا کہ سب سے زیادہ کیسز میٹروپولیٹن کارپوریشن ‘فیسکو اور محکمہ جنگلات سے متعلق ہیں ۔ انہوں نے ان اداروں کو معاملات میں بہترین لانے او رآئندہ اجلاس میں سو فیصد کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں