منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 8 ملزمان گرفتار

جمعرات 2 جولائی 2020 17:47

سرگودہا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) تھانہ پولیس کامنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 8 ملزمان سے چرس، شراب وناجائزاسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ کڑانہ پولیس نے شفقت علی سکنہ چک نمبری 53جنوبی سے چرس558گرام، تھانہ عطاء شہید پولیس نے فہیم عباس سکنہ چک نمبری 7جنوبی سے چرس400گرام، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے قادر بخش سکنہ فاطمہ جناح کالونی سے شراب20لیٹر، تھانہ بھیرہ پولیس نے الفت حسین سکنہ علی پورنون سے رائفل444بور، تھانہ پھلروان پولیس نے گلزار احمد سکنہ رتہ کلاں سے بندوق12بور، قمر عباس سکنہ رتہ کلاں سے پسٹل30بور،تھانہ شاہ پورصدر پولیس نے مبشر سکنہ ویگووال سے بندوق12بور اور تھانہ میلہ پولیس نے غلام دستگیر سکنہ نصیر پورکلاں سے پسٹل30بوربرآمدکرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں