سرگودہا، مستحقین کو میرٹ پر زکواة کی تقسیم میرا مشن ہی:ضلعی چیئرمین زکواة و عشر کمیٹی

بدھ 8 جولائی 2020 17:18

سرگودہا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) ضلعی چیئرمین زکواة و عشر کمیٹی چوہدری محمد اقبال گاڑا نے کہاہے کہ مستحقین کو میرٹ پر زکوة کی تقسیم یقینی بنائی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ زکواة وعشر کمیٹی کے فنڈز میرے پاس غریبوں ، ناداروں اور مستحقین کی امانت ہیں جنہیں میں اللہ کے فضل وکرم کے ساتھ پوری دیانت داری اور نیک نیتی کے ساتھ مستحقین تک پہنچاکر دم لوں گا اورحقداروں کے لیے میرے دروازے ہروقت کھلے ہیں ۔

انہوںنے مزید کہاکہ یہ فنڈز مستحقین کا حق ہیں اورمیں کسی صورت حقداروں کی حق تلفی نہیں ہونے دوں گا۔انہوںنے کہاکہ زکواة کے فنڈزاور اس کی مستحقین کو دیانت داری سے ادائیگی میرا اللہ کی طرف سے بہت بڑا امتحان ہے اور انشاء اللہ میں اس میں سرخرو ہوں گا۔انہوں نے کہاکہ مستحقین کو میرٹ پر زکواة کی تقسیم میرا مشن ہے اور اس مشن کی تکمیل کرکے میں سرخرو ہورہا ہوں ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں