سرگودھا: بازاروں میں سبزیوں پھلوں کی چند ایک اقسام کی قیمتوں میں استحکام

ٹماٹر،ادرک،لہسن سمیت اکثر پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

پیر 19 اکتوبر 2020 20:07

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) ضلع سرگودھا میںگزشتہ ہفتے بازاروں میں سبزیوں پھلوں کی چند ایک اقسام کی قیمتوں میں استحکام جبکہ ٹماٹر،ادرک،لہسن سمیت اکثر پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،اور یہ بات بھی سامنے آئی کہ مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری پرائس لسٹیں آویزاں کرنے کا رواج ختم جبکہ حکومت کی بار بار ہدایت کے باوجود پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کرنا ڈویژنل و ضلعی حکام کیلئے چیلنج بن کر رہ گیا ہے،اورمصنوعی مہنگائی سے صارفین بدستور پریشانی کا شکار ہیں، ٹماٹر کی قیمت فی کلو گرام100کی بجائے 140روپے اسی طرح نیاآلو50 کی بجائے 70روپے‘ پیاز 80‘ لیموں 160 روپے فی کلو گرام‘ بھنڈی60کی بجائی80روپے‘ بینگن 30کی بجائی50روپے‘ پھول گھوبی 30کی بجائی60روپے‘ سبز مرچ 100روپے کی بجائے 140روپے اور گاجر 60 روپے فی کلو فروخت فروخت کی جا رہی ہے ،اسی طرح سرکاری نرخوں کی بجائے سیب کی فی کلو قیمت 140روپے‘ کیلا کی فی درجن قیمت50‘ انگور کی 140 سے 220 اورجاپانی پھل 80روپے ،امرود100روپے اور پھلوں کی اکثر اقسام اضافی ریٹس پر اب بھی فروخت ہو رہی ہیں،صارفین نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے صورتحال کا نوٹس لے کر عملی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں