چینی کے مقررہ قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنائیں،کمشنر سرگودھا کی ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت

ہفتہ 28 نومبر 2020 22:41

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ چینی کے مقررہ قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنائیں تاکہ عام شہری اس سے مستفید ہو سکے۔ ان کی زیر صدارت اجلاس میں ڈویژن بھر میں چینی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے درآمد چینی کے بعد ڈویژن بھر میں چینی کے وافر سٹاک موجود ہیں جبکہ قیمت میں نمایا ں کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح گنے کی کریشنگ بھر پور انداز میں جاری ہے۔بتایا گیا کہ سرگودہا ڈویژن کیلئے چینی کا 5094 مقرر کردہ کوٹہ میں سے 2528 میٹرک ٹن چینی وصول کی جا چکی ہے۔ جس میں سے 2123میٹرک ٹن چینی ڈیلرزکو فراہم کی گئی اور باقی تمام سٹاک بھی اگلے دو روز میں مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔ بتایا گیا کہ سرگودہا کو 1228، خوشاب 260، میانوالی 625اور بھکر کو 415میٹر ک ٹن درآمد چینی فراہم کی جا چکی ہے۔ اجلاس میں سہولت بازاروں سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں