سرگودھا یونین آف جرنلسٹس کے صحافیوں کا نجی نیوز چینل کی بندش اور ادارہ سے جبری برطرفیوں کے خلاف بھر پور احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 17 ستمبر 2021 11:55

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (برنا) کی کال پر سرگودھا یونین آف جرنلسٹس کے صحافیوں نے نجی نیوز چینل کی بندش اور ادارہ سے جبری برطرفیوں کے خلاف بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ صحافی کریش پالیسوں کی بجائے صحافیوں کے حقوق اور ان کے تحفظ کے لئے قانون سازی کی جائے ورنہ ملک گیر صحافی کسی راست اقدام سے گریز نہیں کریں گے۔

انیوں نے ٹی وی چینل کو فل الفور بحالی زور دیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا یونین آف جرنلسٹس (برنا)کے صدرشیخ محمد رضوان کی قیادت میں مقامی صحافیوں نے دفتر کمپنی باغ سے نجی ٹی وی چینل کی بندش اور ورکرز کی برطرفیوں کے خلاف زبردست احتجاجی ریلی نکال کر بھرپور مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع جنرل سیکرٹری عبدالوہاب چوہدری ایف ای سی ممبران ناصر قریشی اور شیخ نعیم طاہر سیکرٹری اطلاعات مدثر پاشا گروپ لیڈر خالداصغر شیخ. سر پرست جاوید افضل پراچہ،زوار حسین کاظمی، ظفر اقبال، امتیاز خان، عبدالغفار بھٹی،بشیر شاد انصاری، شہید علی حیدر، ملک ظفر اقبال، گلزار علی سید، شمشاد علی طاہر، اور دیگر نے ٹی وی چینل کی بندش اور ورکرز برطرفیوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیوز چینل کو اچانک بند کر کے سینکڑوں صحافیوں اور کارکنوں کو بے روزگار کرنا صحافیوں کے حقوق پامال کرنے کے مترداف ہے اس لئے صحافی اپنے شعبہ پر کسی قدغن کو برداشت نہیں کریں گے۔

مقررین کا کہنا تھاکہ اس سے قبل بھی حالیہ بند چینل کے مالکان نے ایک اور چینل کو بند کرکے سینکڑوں صحافی کارکنوں کو بے روزگار کررکھا ہے۔ انہوں نے ایسے اقدامات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن ( پی بی ای) سمیت مالکان کی تمام تنظیمیں کی خاموش لمحہ فکریہ ہے جنہیں نظر نہیں آ رہا کہ یہ ا?زادی صحافت پر حملہ ہیں۔

اس صورتحال پر مظاہرین نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اگر صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور نا انصافیوں کے خلاف موثر قانون سازی نہ کی گئی تو ملک بھر کے صحافی پاکستان فیڈرل یونین ا?ف جرنلسٹس (پی ایف یو جے برنا) کی چھتری تلے کسی راست اقدام سے گریز نہیں کریں گے۔انہوں نے نیوز چینل کی بحالی اور ادارے سے جبری برطرفیوں کے سلسلہ کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنا احتجاج ختم کیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں