سرگودھا،نجی ہائوسنگ کالونی میں سرمایہ کاری کا جھانسہ دیکر نوسرباز نے شہری سے دو کروڑ روپے ہتھیا لئے

ہفتہ 29 جنوری 2022 00:03

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) نجی ہائوسنگ کالونی میں سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر سرگودھا کے نوسرباز نے اسلام آباد کے شہری سے دو کروڑ روپے ہتھیا لئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق بلاک 27کے ندیم نے اسلام آباد کے عامر نواز سے یہاں کی ہاسنگ کالونی میں سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر دو کروڑ روپے کی رقم لیکر منافع کا وعدہ کیا لیکن رقم وصول کر کے سرمایہ کار کو نہ منافع دیا اور نہ ہی رقم کی واپسی کی جس کے بار بار تقاضا پر بوگس چیک دے کر غائب ہو گیا۔پولیس نے اسلام آباد کے شہری عامر نواز کی درخواست پر بلاک 27 کے نوسرباز ندیم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں