انجمن ِبہبود مریضاں کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری

منگل 5 جولائی 2022 22:28

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2022ء) انجمن بہبود مریضاں تحصیل سرگودھا کے نئے منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری انجمن کے دفتر میں منعقد ہوئی۔ انجمن بہبود مریضاں کے صدر شمشاد علی مرزا نے نئے ممبران مجلس عاملہ اور عہدیداران سے جن کا انتخاب تین سال کیلئے کیا گیا ہے اُن سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

صدر انجمن نے تمام منتخب ممبران و عہدیداران کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور اپنے خطاب میں امید ظاہر کی کہ تمام ممبران و عہدیداران اپنی مدت کے دوران انجمن کے معاملات و غریب و مستحق مریضوں کے علاج و معالجہ کیلئے سیاسی و گروہی اور ذاتی معاملات سے بالاتر ہوکر انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے خدمات سرانجام دیں گے۔

منتخب عہدیداران و ممبران میں شمشاد علی مرزا صدر، حامد منصور ناگرہ سینئر نائب صدر، حارث علی نائب صدر، چوہدری محمد یونس جنرل سیکرٹری، آصف شبیر جوائنٹ سیکرٹری، فاران علی فنانس سیکرٹری، ثاقب حفیظ سیکرٹری اطلاعات، عبدالغفار ملک ایڈوائزر، سید نثار علی زیدی ایڈوائزر اور منتخب ممبر مجلس عاملہ کے نام یہ ہیں۔ ذیشان علی خان، مرزا راحیل، انصر گوندل، بلال احمد، مرزا آصف اقبال، خرم نثار، علی حسن، قاری محمد عثمان اور سجاد الحسین شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں