ڈی پی او کی زیرِصدارت سیکورٹی کے حوالے سے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی میٹنگ

بدھ 29 مارچ 2023 22:52

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2023ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہامحمد فیصل کامران کی زیر ِصدارت تمام سرکلز کے سب ڈویژنل پولیس آفیسرز اور تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوزکی میٹنگ منعقد ہوئی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے ہدایت کی کہ فری آٹا سروس پوانٹس پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں اورفری آٹا لینے والے لوگوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ فری آٹا سروس پوانٹس پر خاص طور پربزرگوں،معذروں اور خواتین کی جہاں تک ممکن ہوسکے امداد کریں۔ڈی پی او نے کہا کہ تمام سرکل آفیسرز اور سیکڑ انچارجز اپنے اپنے علاقہ میں فری آٹا سروس پوانٹس کی کڑی نگرانی کریں تاکہ کوئی بدنظمی کی فضا پیدا نہ ہو۔اس کے علاوہ ڈی پی او محمد فیصل کامران نے رمضان المبارک کے پیشِ نظر تما م مساجد کی فول پروف سیکورٹی کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں