ٹریفک موبائل ایجوکیشن یونٹ کا گورنمنٹ جامع قاسم العلوم ہائی سکول کے طلباء کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے لیکچر

جمعرات 30 مارچ 2023 20:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2023ء) ڈی ایس پی ٹریفک سرگودہا کی ہدایت پرٹریفک پولیس کے شعبہ موبائل ایجوکیشن یونٹ کے زیر ِاہتمام ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی مہم بھر پور انداز میں جاری ہے۔اس سلسلہ میں موبائل ایجوکیشن یونٹ کے انچارج ساجد محمود نے گورنمنٹ جامع قاسم العلوم ہائی سکول سرگودہا کے طلباء کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے لیکچر دیا۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہاکہ ڈرائیونگ لائسنس ہر شہری کیلئے ضروری ہے اور 18سال کی عمر کے بعد ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھنے سے قبل لائسنس ضرور بنوائیں۔ ڈرائیونگ کے دوران گاڑیوں کے درمیان فاصلہ رکھیں،سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں اور موبائل کے استعمال سے اجتناب کریں، اپنی لین میں گاڑی یا موٹر سائیکل چلائیں اور تیز رفتاری سے اجتناب کریں۔ موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کااستعمال لازم کیاجائے جبکہ موٹر سائیکل بائیں لین میں چلائیں۔موبائل ایجوکیشن یونٹ کے انچارج ساجد محمود نے طلباء سے مزید کہا کہ ون ویلنگ ایک جان لیوا ء کھیل ہے اس سے اجتناب کریں اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کا خیال رکھیں۔اس موقع پر اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں