سرگودھا، سٹی سرکل پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری، منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

جمعرات 28 مارچ 2024 17:22

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) سٹی سرکل پولیس کی ایس ایچ اوتھانہ ساجد شہید عنصر عباس کی زیرِ سرپرستی منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں،عید الفطر کے موقع پر فروخت کی جانے والی منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ساجد شہید پولیس نے ایک بڑی کارروائی میں ملزمان اعجاز اور قیصر سے 9 کلو افیون، 2.5 کلو آئس اور غیر قانونی اسلحہ پکڑ لیا۔ ملزمان کے خلاف منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔ڈی پی او محمد فیصل کامران بہترین کاروائی پر ڈی پی او نے ایس ڈی پی او سٹی عبد السمیع شیخ، ایس ایچ او ساجد شہید عنصر عباس اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں