سرگودھا پولیس کا مویشی چوروں اور رسہ گیروں کے خلاف کریک ڈاؤن، دو مویشی چور گرفتار

اتوار 12 مئی 2024 14:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) سرگودھا پولیس نے مویشی چوروں اور رسہ گیروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں دو مویشی چوروں کو گرفتار کر لیا جن سے 17 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا میں چوروں رسہ گیروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تھانہ پھلروان پولیس نی2 مویشی چوروں پرویز اور اکرام کو گرفتار کر لیا جو مویشی چوری کے 2 مقدمات میں پعلیس کو مطلوب رہے جن سے 17 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا اور مذید تفتیش جاری ہے۔اس موقع پر ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا کہ مویشی چوروں اور رسہ گیروں کے خلاف کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں