ماں کے عالمی دن کے حوالے سے اکادمی ادبیات سرگودھامیں تقریب کا انعقاد

اتوار 12 مئی 2024 19:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) دُنیا بھر کی طرح سرگودھا میں ماؤں کا عالمی دن عقیدت واحترام سے منایا گیا۔ اس موقع پر عظیم ہستی ماں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اکادمی ادبیات میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں خطاب کرتے ہوئے پروفیسر (ر) ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا کہ میری یہ کامیابیاں،عزت، نام میری ماں کی بدولت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن پورے خلوص و محبت سے منایا جاتا ہے جس کا مقصد ماں کی عظمت و محبت کو اُجاگر کرنا ہے،ماں وہ واحد ہستی ہے جو ہر اولاد کے دل میں بستی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماں وہ عظیم اور پاکیزہ ہستی جس کو بناتے ہوئے اللہ تعالی نے اس کے قدموں تلے جنت رکھی کیونکہ یہ وہ ماں ہی ہے جو دکھوں اور مصیبتوں کے سامنے ڈھال بن کر بچوں کو سکھ دیتی ہے۔ڈاکٹر تبسم نے مزید کہا کہ قدرت کا انمول تحفہ ماں ہے جس سے محبت کرنے والی اولاد کے لئے سال کا ہر دن اس ماں کے نام ہوتا ہے جس کی بدولت اسے عزت،شہرت اور نام و مقام ملا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں