بھلوال میں امونیا پلانٹ سے گیس کے اخراج پرریسکیو 1122 کی ٹیموں نے قابو پالیا ہے: ڈاکٹر مظہر شاہ

ہفتہ 14 جون 2025 21:42

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) بھلوال میں امونیا پلانٹ سے گیس کے اخراج پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری طورپر قابو پا لیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سرگودھا ڈاکٹر مظہر شاہ نے بتایا کہ ریسکیو 1122 سرگودھا کے کنٹرول روم میں کال موصول ہوئی کہ فوجی فوڈز انڈسٹریز تحصیل بھلوال میں امونیا پلانٹ سے گیس لیکیج ہو رہی ہے جس پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کو موقع پر روانہ کر دیا گیا تاکہ گیس لیکج پر قابو پایا جا سکے اور کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر مظہر شاہ نے بتایا کہ امونیا پلانٹ کے اندر دو امونیا پلانٹ بنائے گئے ہیں جس کی گنجائش تقریباً پانچ ٹن ہے۔ فیکٹری کے عملے کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث امونیا گیس لیک ہو گئی اور اس میں تین حفاظتی دیواریں تھیں۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کراپنی ماہرانہ تربیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے فوری طور پر امونیا گیس کی لیکیج کو بند کر دیا جس کی وجہ سے گیس کا اخراج بند ہو گیا اور ریسکیو 1122 سروس کی اس بروقت اور فوری حکمتِ عملی کے باعث بھلوال اور گردونواح کے لوگوں کو ایک بڑے حادثے سے بچا لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں