مردم شماری کے عملہ کو تربیت کے معاوضہ کو بر وقت یقینی بنائیں

جمعہ 24 فروری 2017 15:17

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہا لیاقت علی چٹھہ نے تمام اسسٹنٹ کمشنروںکو ہدایت کی ہے۔ کہ مردم شماری کے عملہ کو تربیت کے معاوضہ کو بر وقت یقینی بنائیں اور محکمہ مال و دیگر متعلقہ محکموں کا عملہ مردم شماری کو مفید اور شفاف بنانے میں ہر ممکن تعاون کرے انہوں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ کوارڈینشن کمیٹی برائے مردم شماری کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ضلع کی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ، ڈویژنل کوارڈینیٹر مردم شماری محمد رفیق و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مردم شماری کے عملہ کی تربیت 28فروری تک مکمل کر لی جائے گی۔ جبکہ تربیت مکمل کرنے والے عملہ کو فی کس 1000روپے ادائیگی فوری کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ مردم شماری مٹیریل کو محفوظ بنانے اور ضائع ہونے سے بچانے کیلئے تمام انتظامات کر لئے گئے ہیں۔

انہوں نے عملہ کو ہدایت کی کہ مردم شماری مٹیریل مشین ریڈیبل ہے۔ اسے ضائع ہونے سے بچانے پر خصوصی توجہ دیں اس موقع پر ڈویژنل کوارڈینیٹر نے بتایا کہ ضلع سرگودہا میں تمام اسسٹنٹ کمشنرسینس ڈسٹرکٹ آفیسر مقرر کئے گئے ہیں۔ وہ مردم شماری کی نگرانی کے ذمہ دار ہوں گے۔ انہوں بتایا کہ ضلع بھر میںمردم شماری کیلئے 3028افرادی قوت کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں۔ عملہ کی سیکورٹی کیلئے پولیس و حساس اداروںکی خدمات بھی شامل کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں