حکو مت نے تمام سرکاری اداروں میں داخل ہونیوالے افراد کیلئے شناختی کارڈ دکھانے کی شرط کو لازمی قراردے دیا

جمعہ 24 فروری 2017 15:23

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام سرکاری اداروں میں داخل ہونیوالے افراد کیلئے شناختی کارڈ دکھانے کی شرط کو لازمی قرار دیتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کے سربراہوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے دفاتر اور اداروں کے باہر چیکنگ کے نظام کو موثر بنانے کیساتھ ساتھ اداروں میں داخل ہونیوالے افراد کا شناختی کارڈ چیک کریں اور ہر ممکن کوشش کریں کہ کسی بھی ادارے میں آنیوالے شخص کا نام‘ پتہ‘ شناختی کارڈ نمبر اور دستخط رجسٹر پر کروائے جائیں اور اصل شناختی کارڈ پاس رکھ کر ہی اندر جانے دیا جائے یہ اقدام ملکی صورتحال کے پیش نظر کیا جارہا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے اداروں کو محفوظ بنانے میں بڑی حد تک مدد ملے گی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں