سرگودھا میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں دھرا معیار عوام میں نفرت کو فروغ دینے لگا

اتوار 21 اکتوبر 2018 12:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء)سرگودھا میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں دھرا معیار عوام میں نفرت کو فروغ دے رہا ہے جس میں متاثرین بلدیہ انکروچمنٹ ٹیم کے انچارج کو سرگودھا کا گلو بٹ قرار د یتے ہوئے الزام لگا رہے ہیں کہ وہ ایک ہی جگہ ہونے والے آپریشن میں کسی کے خلاف کاروائی اور کسی سے مک مکاو میں مصروف عمل ہیں۔

(جاری ہے)

شہریوں نے بتایا کہ کچہری بازار آپریشن میں ایک سیاسی تاجر کی ایماء پر صرف چند دوکانوں کے انٹری سٹپ توڑ کر دیگر کو ریلیف دے دیا گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ ضلعی کچہری میں تجاوزات جوں کی توں اور پل کے نیچے پختہ تجاوزات کی بھر مار اور ضلع کونسل کے بالمقابل تجاوزات انتظامیہ کے دھڑے معیار کا منہ بولتا ثبوت ہیں جہنوں نے تجاوزات کے ساتھ ساتھ سرکاری جگہ تک بیسمنٹ بنا رکھی ہیں جو 5 سے 6 فٹ تک دیکھی جا رہی ہیں-

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں