الپوری ، شا نگلہ میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری،بلند و بالاپہاڑی سلسلوںپرتند و تیز ہوائیں،گرج چمک کے ساتھ بارش

جمعہ 19 جولائی 2019 22:39

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) شا نگلہ میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری،بلند و بالاپہاڑی سلسلوںپرتند و تیز ہوائیں،گرج چمک کے ساتھ بارش ۔کھیتوں کی وٹہ جات پھسل گئی ۔ کسان پریشان ہوگئے۔موسلادھار بارشوں سے سڑکوں پر سلائیڈنگ۔کروڑہ روڈ پر حسب معمول بارش کے بعد سلائیڈنگ ۔ الپوری بشام روڈ جزوی طور پر متاثر۔

(جاری ہے)

شانگلہ ضلع بھر و گرد و نواح میں نو دنوں سے مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، بلند پہاڑی سلسلوں پر تند و تیز ہوائیں چل رہی ہیں جس سے وادی میں موسم سرد ہوگیا ہے ۔

روزانہ اور کثیرمقدار میں پانی کے بہائوکی وجہ سے زرعی کھیتوں کے وٹہ جات میں پھسلن پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے کسان پریشان ہیں اور ایستادہ مکئی کے فصلوں کے نقصان کا بھی احتمال موجودہے۔محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق ایک دن وقفے کے بعد ایک نیا سلسلہ شروع ہوگی ۔ ۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں