صوبائی وزیرمحنت شوکت یوسف زئی کا سیلاب سے متاثرہ اپنے حلقے کا دورہ

سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس ،بشام اور الپوری میں لواحقین سے ملاقات میں تعزیت

جمعہ 4 ستمبر 2020 20:52

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 ستمبر2020ء) شانگلہ سے رکن صوبائی اسمبلی و صوبائی وزیر محنت شوکت یوسف زئی کا سیلاب سے متاثرہ اپنے حلقے کا دورہ ،سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ،بشام اور الپوری میں لواحقین سے ملاقات تعزیت کی ۔ڈپٹی کمشنر شانگلہ کے دفتر میں سیلاب متاثرین میں امدادی پیکیج تقسیم کیاجبکہ برباٹکوٹ میں سیلابی سلائیڈنگ سے جان بحق دو بچوں کے ورثاء میں چیک تقسیم کئے ۔

خستہ ہال اور سیلاب میں بہہ جانے والے میں شاہراوں ، الپوری ، بشام اور دیگر سڑکوں کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ شانگلہ کے آفسران نے حالیہ سیلاب سے ہونے والے تباہ کاریوں ،امدادی سرگرمیوں اور محکموں کے حوالے سے صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر محنت شوکت یوسف زئی نے تمام متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے عوام کی اس مشکل وقت میں ان کی مدد کریں صوبائی حکومت مشکل کی اس گھڑی میںمتاثرین کے ساتھ شانہ بشانہ ہے ۔

تسلی رکھیں صوبائی حکومت سیلاب اور سلائیڈنگ سے ہونے والی تمام تر نقصانات کا ازالہ کریں گے ،وزیر اعلیٰ نے پورے صوبے بالخصوص بارشوں سے متاثرہ علاقوں پر خصوصی توجہ دینے اور دوبارہ تعمیر نو کیلئے فوری اقدامات شروع کرنے کیلئے خود سوات میں ہے اور وہ زیادہ متاثرہ ہونے والے علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر محنت شوکت یوسف زئی نے جمعہ کے روز سیلاب سے شدید متاثر ہونے والی ضلع شانگلہ کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقعے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

ان کے ہمراہ پی ٹی ائی شانگلہ کے صدر وقار احمد خان ، سینئررہنماء صمد خان، سابق ناظم نجیب اللہ نصیب ، حبیب الرحمن ، پی ٹی ائی شانگلہ کے ترجمان قاری اسلام زادہ سمیت دیگر پارٹی رہنماء بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے سیلاب سے تباہ کاریوں پر انہیں تفصیلی طور پر بریفنگ دی اور قدرتی افات میں متاثرہ انفارسٹرکچر ،پلوں، سڑکوں ،واٹر سپلائی اسکیمز ،حفاظتی بندوں کے نقصانات سے اگاہ کیا ۔

بریفنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شانگلہ گوہر علی ،اسسٹنٹ کمشنر الپوری واجد علی خان ،تحصیل میونسپل آفیسر الپوری ندیم خان ،سب ڈویژنل آفیسر محکمہ تعمیرات شوکت علی، اسسٹنٹ کمشنر ریوینو و دیگر آفسران موجود تھے ۔ بعد از صوبائی وزیر محنت شوکت یوسف زئی نے الپوری تا بشام مین شاہراہ پر جگہ جگہ سلائیڈنگ پر جاری کام کا معائنہ کیا اور این ایچ اے حکام کو کام میں تیزی لانے کی ہدایت کی ۔ بشام میں دریائے سین میں سیلاب کے دوران گر جانے والے نوجوان کے گھر گئی جہاں ورثاء سے تعزیت کی ،بشام میں حالیہ سیلاب میں تباہ شدہ مکان کا معائنہ کیا متاثرین کو پیکج دیتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں حکومت اپ کے ساتھ ہے اوردوبارہ تعمیر نو کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائے جا رہے ہیں

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں