الپوری:شا نگلہ میں ا نسدادِپولیومہم جاری

مہم میں 172902 پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے

جمعہ 17 ستمبر 2021 22:45

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) شا نگلہ میں ا نسدادِپولیومہم جاری ،مہم میں 172902 پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے ،اس مہم میں بچوں کو خصوصی طور پر وٹامن اے بھی دی جائے گی ۔یہ مہم17 ستمبرسے 23ستمبرتک جاری رہے گی۔ڈپٹی کمشنر شانگلہ حامد الرحمان ، ڈی ایچ او ڈاکٹرعبداللہ وحید،ایم ایس ڈاکٹر رابیعہ وحید،کوارڈینیٹر حضرت بلال نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری میں بچوں کو پولیو قطرے پلاکرپانچ روزہ انسدادِپولیومہم کاافتتاح کردیا۔

اس موقع پر ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر صلاح الدین ایوبی،ڈاکٹرشاہ سلیمانی پیرامیڈکس کے عطاء اللہ اور محکمہ صحت ٹیم کے ممبران بھی موجودتھے۔انسدادِپولیو کایہ مہم پانچ روزہ مہم17ستمبرسے 23ستمبر تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

کوارڈینیٹر ای پی ائی شانگلہ ڈاکٹر حضرت بلال کے مطابق مہم میں 172902 پانچ سال تک عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائے گے۔

ڈی ایچ او ڈاکٹرعبداللہ وحید،ایم ایس ڈاکٹر رابیعہ وحید،کوارڈینیٹر حضرت بلال نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوںکو پولیو کے قطرے ضرور پلائے تاکہ اس مضر مرض کا خاتمہ ممکن ہوسکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ا پنے ٹیم کیساتھ اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع شانگلہ میں پولیو مہم بھر پور انداز سے چلائی جائی گی اور ضلع شانگلہ کو پولیو فری بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

انسدادِپولیو کا یہ مہم شانگلہ کی28یونین کونسلوں میں کیا جائے گا ،اس مہم کیلئے 899موبائیل ٹیمیں،23ٹرانزٹ ٹیمیں،6رومنگ ٹیمیں جبکہ 38فیکسڈ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جسمیں 297ایریا انچارج ،65یوپیک چیئرمین،60ٹی ٹی ایم، 65یو سی ایم اوز اس ٹیموں کی نگرانی کرینگے جن کی سیکیورٹی کیلئے ضلع بھرمیں 936اہلکاران کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ نے اسلحے کی نمائش پر دفعہ 144کا نفاذ کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر شانگلہ حامد الرحمان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری میں بچوں کو قطرے پلا کر پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم ستمبر 2021 کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اپنے ٹیم کیساتھ اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع شانگلہ میں پولیو مہم بھر پور انداز سے چلائی جائی گی اور ضلع شانگلہ کو پولیو فری بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں