بہتر منصوبہ بندی بروقت کاشت اور کھادوں کے متوازن استعمال سے گندم کی فی ایکٹر پیداوار میں بھر پور اضافہ کیا جا سکتا ہے،انجم علی بٹر

کاشتکاراپنی فصل کی پیداوار میں اضافہ کر کے نہ صرف اپنی حالت سنواریں بلکہ ملک کی معیشت کو بھی مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ،ڈائریکٹر جنرل توسیع پنجاب

ہفتہ 7 نومبر 2020 12:34

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2020ء) بہتر منصوبہ بندی بروقت کاشت اور کھادوں کے متوازن استعمال سے گندم کی فی ایکٹر پیداوار میں بھر پور اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل توسیع پنجاب انجم علی بٹر نے ایف ایف سی کے زیر اہتمام منعقدہ سمینار میں کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوے کیا۔ اس سیمینار میں ڈی جی زراعت توسیع ڈاکٹر انجم علی بٹر ڈاکٹر شیر محمد ڈائریکٹر توسیع لاہور ڈاکٹر اشفاق احمد ریجنل منیجر سید ظفر حسنین بخاری منیجر زرعی ایڈوائزری سنٹر عبدالحمید لودھی ایگزیکٹو مارکیٹنگ عبدالجبار سنیر ایگزیکٹو ایگری سروسز ایف ایف سی عمران خالق نے شرکت کی ۔

سیمینار میں گندم کے کاشتکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ڈی جی زراعت توسیع ڈاکٹر انجم علی نے اپنے خطاب میں کہا گندم ملک کی اہم فصل ہے اور ایف ایف سی نے اس پرسیمینار کرکے ملک کی خدمت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایف ایف سی کی کاشتکاروں کے لیے مفت زرعی خدمات کی پالیسی کو سراہا انھوں نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنی فصل کی پیداوار میں اضافہ کر کے نہ صرف اپنی حالت سنواریں بلکہ ملک کی معیشت کو بھی مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

انہوں نے کہا کہ گندم کی کاشت کے لیے سیمینار منعقد کرانے کا بہترین وقت ہے اس سے کاشتکاروں کی سفارشات پر بروقت عمل کر کے اپنی گندم کی پیداوار بڑ ھا سکیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جدید زراعت کو اپناتے ہوے بہتر منصوبہ بندی اور کھادوں کے متوازن استعمال کے ذریعے گندم کی فی ایکٹر پیداوار میں اضافہ ممکن ہے ۔انہوں نے گندم کی بیماریوں کے انسداد پر تفصیلی لیکچر دیتے ہوے بتایا کہ پاکستان میں گندم کی کم پیداوار کی وجوھات میں دیگر پیداواری عوامل کے ساتھ ساتھ پچھتی کاشت اور بیماریوں کا غیر تسلی بخش سدباب بھی شامل ہے انہوں نے گندم پر حملہ کرنے والے مختلف بیماریوں کی شناخت اور ان کے نقصانات اور ان کا مناسب سدباب کے بارے میں آگاہ کیا۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں