شیخوپورہ ،نجی یونیورسٹی نے میڈیکل کے طلبہ کا تعلیمی مستقبل خطرے میں ڈال

جمعرات 14 ستمبر 2017 21:03

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 ستمبر2017ء)نجی یونیورسٹی نے میڈیکل کے طلبہ کا تعلیمی مستقبل خطرے میں ڈال دیا طلبہ و طالبات کا یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج، اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ شیخوپورہ کی ہجویری یونیورسٹی میں میڈیکل کے شعبہ ڈاکٹر آف فیزیکل تھراپی کے ایچ ای سی سے این او سی نہ ہونے پر طلبہ و طالبات کو امتحانات میں مشکلات آ گئیں اس شعبے کے طلباء و طالبات کے لیے تحریری امتحانات کے ساتھ کلینیکل روٹیشن بھی لازمی قرار دیا گیا ہے جس کے لیے یونیورسٹی کی جانب سے ہسپتال بناکر یا کسی ہسپتال سے الحاق کرکے سٹوڈنٹس کو ٹریننگ دی جا تی ہے مگر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدامات نہ ہونے طلبہ و طالبات کے تین سال او ر فیس کی مد میں وصول کیے گئے کروڑوں روپے ضائع ہونے کا خدشہ ہے جس پر طلباء و طالبات نے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے یونیورسٹی گیٹ کے اوپر چڑھ گئے اور زبردستی یونیورسٹی میں داخل ہو گئے اعلی حاکم سے نوٹس لیکر انکا مستقبل بچانے کرنے کی اپیل کی ہے

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں