شیخوپورہ میں لیسکو حکام کا بجلی چوروں کے خلاف کارروائی ۔مختلف علاقوں میں 25 بجلی پکڑ لئے

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ جمعرات 4 اپریل 2024 15:49

شیخوپورہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اپریل 2024ء ) چیف ایگزیکٹو لیسکو لاہور شاہد حیدر کے احکامات پر ایس ای لیسکو شیخوپورہ ا نجم الحسن کی ہدایت پر ایکسیئن رورل ڈویژن رضوان احمد قریشی کی سربراہی میں ایس ڈی او کھاریانوالہ محمود احمد اور بھکھی سب ڈویژن نے مشترکہ طور پر بجلی چوری مہم کے سلسلہ میں منگلہ سنگھ، غازی اندرون ،شرقپور روڈ پر گرینڈ اپریشن کر کے 25 سے زائد ڈائریکٹ بجلی چوری کرتے ہوئے بجلی چور صارفین کو پکڑ لیا جبکہ ایف ائی آر کا اندراج کر کے بجلی چور صارفین کے خلاف رپورٹ مرتب کر کے پولیس سٹیشن کو بھی ارسال کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو شیخوپورہ کی سب ڈویژن کھاریاں والہ اور بھکھی لیسکو سب ڈویژنوں کے ٹاسک فورس ٹیم کے سٹاف میٹر انسپکٹر ملک اعجاز،لائن سپرٹینڈنٹ عمران نصیر،میٹر ریڈر اصغر باجوہ اور دیگر مشترکہ ٹاسک فور ٹیم نے گزشتہ دنوں کاروائی کرتے ہوئے مندرجہ ذیل علاقوں وزیرہ ورکاں، دھامونکی ،منگلا سنگھ، غازی اندرون، شرقپور روڈ سمیت دیگر علاقوں میں کاروائیاں کی گئیں ۔

(جاری ہے)

کاروائی میں پولیس کی نفری بھی موجود تھی کھاریانوالہ اور بھکھی سب ڈویژن میں شامل مختلف علاقوں میں 25 سے زائد ڈائریکٹ بجلی سپلائی کا استعمال کرتے ہوئے 25 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں موقع پر ہی پکڑ لیا اور ایف ائی ار درج کر دی ہیں جبکہ دیگر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اور بجلی کی ڈائریکٹ سپلائی کرنے کے جرم میں بجلی چور صارفین کو لاکھوں روپے کے جرمانے عائد کر دیے ہیں ۔

ایس ای لیسکو شیخوپورہ نجم الحسن اور کھاریاں والا سب ڈویژن کے ایس ڈی او محمود احمد نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر پورے ملک میں بجلی چوری کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے اور کاروائیاں بلا تفریق کی جا رہی ہیں اس سلسلہ میں شیخوپورہ لیسکو سرکل میں بجلی چوری کے خلاف سخت کاروائیاں روزانہ کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کر کے اعلیٰ حکام کو ارسال کی جا رہی ہیں جبکہ بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف تادیبی کاروائی کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی عائد کیا جا رہاہے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں