حکومت کو ملکی بربادی کیلئے مزید وقت نہیں دے سکتے اب فیصلہ کن جنگ ہو گی‘رانا تنویر حسین

ن)لیگ جمہوری روایات کی حامی ہے موجودہ حکومت نالائق اور ناکام ثابت ہوئی ہے قوم سب کچھ دیکھ رہی ہے

پیر 27 جولائی 2020 18:12

حکومت کو ملکی بربادی کیلئے مزید وقت نہیں دے سکتے اب فیصلہ کن جنگ ہو گی‘رانا تنویر حسین
نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2020ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت کو ملکی بربادی کیلئے مزید وقت نہیں دے سکتے اب عوام دشمن حکومت کے خلاف فیصلہ کن جنگ ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے فارم ہائوس پر میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور اقتدار میں تاریخ ساز اقدامات اٹھائے لیکن نالائقوں کے ٹولے نے اقتدار میں اترتے ہی سب کچھ تباہ کر دیا اور عوام کو گمراہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جمہوری روایات کی حامی ہے موجودہ حکومت نالائق اور ناکام ثابت ہوئی ہے قوم سب کچھ دیکھ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت انتقام کی آگ میں جل رہی ہے اور نیب کو ایک ہتھیار کے طور پر مخالفین کے خلاف استعمال کر رہی ہے یہ انتقام اب مزید زیادہ دیر نہیں چل سکتا نیب کا قانون اندھا اور انتقام پر مبنی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں