ٹچ موبائل نہ لیکر دینے پر چودہ سالہ کاشف خضر بھٹی نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

جمعہ 18 دسمبر 2020 16:16

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2020ء) ٹچ موبائل نہ لیکر دینے پر چودہ سالہ کاشف خضر بھٹی نے خود کو سر پر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ نارنگ منڈی کے نواحی گائوں ہردوسیہول سے ملحقہ ڈیرہ پر اس وقت پیش آیا جب بیٹے نے والدین کو مجبور کیا کہ میرے تمام دوستوں کے پاس ٹچ موبائل موجود ہیں اور مجھے بھی ٹچ موبائل چاہیے ۔والدین نے بڑے پیار سے سمجھایا لیکن بچہ جذباتی ہو گیا اور اچانک پستول نکالا اور اپنے سر پر گولی مار لی ۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ہے

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں