شیخوپورہ ‘ پولیس نے ڈاکوؤں کے بین الاضلاع کے گروہ کے 5 ارکان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا

جمعہ 15 جنوری 2021 11:51

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) پولیس نے ڈاکوؤں کے بین الاضلاع کے گروہ کے 5 ارکان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے ان سے لاکھوں روپے مالیت کے کرنسی نوٹ زیورات موبائل فونز کے علاوہ ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی ہے یہ بات ڈی پی او غلام مبشر میکن نے ایس ایچ او حسن ولی پاشا کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی انہوں نے بتایا کہ اس گروہ کے ارکان میں جمشید علی وقاص سہیل اور علی کے نام شامل جن کی عمروں کا اندازہ 20 تا 25 برس لگایا گیا ہے ان ڈاکوؤں کا تعلق گاؤں ماڑی چیلاں داؤکے اور مریدکے سٹی سے ہے جنہوں نے اب تک نارووال شیخوپورہ ننکانہ صاحب اور گوجرانوالہ میں ڈکیتی اور راہزنی کی 21 وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے انہوں نے بتایا کہ ان ڈاکوؤں سے برآمد ہونے والی اشیائ وارداتوں کے دوران لوٹی گئی تھیں انہوں نے بتایا کہ گذشتہ 5 روز کے دوران تھانہ سٹی مریدکے پولیس نے مختلف مقامات سے اغوائ ہونے والی پانچ لڑکیوں کو بھی بازیاب کروا کر ان کے والدین کے سپرد کر دیا ہے اس دوران گاؤں ترڈے والی سے پراسرار طور پر لا پتہ ہونے والا نو سالہ لڑکے ثمر عباس کو بھی چار روز کے بعد گاؤں فتووالا سے بازیاب کروا کر اس کے والد تصور حسین کے سپرد کر دیا گیا ہے اس بچے کی بازیابی پر ایس ایچ او تھانہ شرقپور شریف کو ایک لاکھ روپے انعام دیا گیا ہے

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں