نارنگ منڈی ‘کبوتر بازی کے شوقین دو افراد بجلی کی مین تاروں کو چھونے سے جاں بحق

ہفتہ 27 فروری 2021 17:00

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء) نارنگ منڈی کے علاقہ سوہل میں کبوتر بازی کے شوقین دو افراد شہباز عرف باوا اور عثمان عرف شانی بجلی کی مین سپلائی لائن سے چھونے کے باعث جاں بحق جبکہ ان کا تیسرا ساتھی شہزاد بری طرح جھلس گیا جسے تشویش ناک حالت میں میو ہسپتال لاہور منتقل کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ بد قسمت تینوں افراد اپنے مکان کی چھت پر کبوتروں کا آہنی جال چھت پر لے جا رہے تھے کہ مین سپلائی لائن کی تاریں ان کے مکان کے اوپر سے گزرتی تھیں کہ آہنی جال بجلی کی تاروں سے ٹکرانے کے باعث دو افراد چالیس سالہ شہباز عرف باوا اور بائیس سالہ عثمان عرف شانی موقع پر ہلاک ہو گئے واقعہ کے باعث گائوں میں صف ماتم بچھ گئی ہو آنکھ اشکبارتھی ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں