ریسکیو1122 شیخوپورہ نے ماہ ستمبر میں مجموعی طورپر 4026لوگوں کو ریسکیو کیا ‘رپورٹ جاری

جمعہ 5 اکتوبر 2018 15:11

صفدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2018ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 شیخوپورہ کی کارکردگی گزشتہ ماہ بھی مثالی رہی۔ ریسکیو1122 شیخوپورہ کو یکم ستمبر 2018 سی30ستمبر 2018 تک مجموعی طور پر21018 فون کالز موصول ہوئیںجن میں سی2021 ایمرجنسی کالز تھیں۔ ان میں730روڑ ٹریفک ایکسیڈنٹس ،949میڈیکل ایمرجینسیز،18آگ لگنے کے واقعات،70کرائم کیس، 07ڈوبنے کے واقعات ،02عمارتیں گرنے کے واقعات اور 245متفرق ایمرجنسیزتھیں۔

جبکہ ان تمام ایمرجینسیزمیں 6.94 منٹ اوسطاًًٹائم برقرار رہا۔ ریسکیو1122 شیخوپورہ نے بروقت رسپانس کاروائی کرتے ہوئے مجموعی طورپر 4026لوگوں کو ریسکیو کیاجن میں 2073افرادکوموقع پرابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ1911افراد کو ابتدائی طبی امداددیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیاان میں 42افراد ایسے بھی تھے جو موقع پر ہلاک ہوئے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ضلع شیخوپورہ سے کل897مریضوں کو لاہور کے بڑے ہسپتالوں میں شفٹ کیاگیا۔

اس موقعہ پر انچارج ریسکیو 1122 شیخوپورہ انجینئیررانااعجاز احمد کاکہناتھاکہ ریسکیو 1122کسی بھی ایمرجنسی یاسانحہ سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ ریسکیو 1122 کا ادارہ عوام کا ادارہ ہے اور ہم عوا م کی فلاح کے لئے کام جاری رکھیں گے۔ ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں