شیخوپورہ،آل پاکستان ایری یگیشن لیبر فیڈریشن کے اجلاس کا انعقاد

جمعرات 10 اکتوبر 2019 23:38

شیخوپورہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) آل پاکستان ایری یگیشن لیبر فیڈریشن کا اجلاس زیر صدارت چوہدری خوشی محمد کھوکھر کینال آفس شیخوپورہ منعقد ہوا، جس میں نہروں، ڈرینوں،ٹیوب ویلوں اور بیراجوں کے نمائندگان اور مقامی ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مقریرن نے حکومت اور افسران ایریگیشن سے پٴْر زور مطالبہ کیا کہ ملازمین کی تنخواہ سے کٹوتی شدہ رقم گروپ انشورنس ریٹائرمنٹ پر بھی دی جائے اور منظور شدہ وردیاں، پگڑیاں، ٹی اینڈ پی، تکمیل سروس بکس، مسنگ جی پی فنڈ کی درستگی کروائی جائے، مکان کے کرایوں میں اضافے کے پیش نظر ہاؤس رینٹ الاؤنس ہر مقام پر کم از کم 60فیصد موجودہ سکیلوں پر دیا جائے ایریگیشن کی خالی زمینوں پر کالونیاں بنائی جائیں اور ملازمین کو کوارٹر مالکانہ حقوق پر دیے جائیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ میڈیکل الاؤنس اور کنوینس الاؤنس میں بھی اضافہ کیا جائے۔ اجلاس سے چوہدری خوشی محمد کھوکھر، حاجی ریاض احمد، سیف کھوکھر بابر علی،گورائیہ، راشد علی، محمد ادریس، محمد اکبر، یاسین وٹو، حاجی محمد مشتاق، مراد علی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں